حیدرآباد۔20اگسٹ(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے اپوزیشن لیڈر وائی ایس جگن
موہن ریڈی نے آج آندھرا پردیش اسمبلی میں پیش کئے گئے 2014-15 سالانہ بجٹ
کے بعد اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ سے کروڑوں عوام کو مایوسی
ہوئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس بجٹ کے ذریعہ کسانوں پر ظلم کیا
گیا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل تلگو دیشم حکومت نے زرعی قرضوں کا عوام
سے وعدہ کرکے اقتدار حاصل کی ہے۔ اور اس بجٹ میں اس کے بارے میں تذکرہ بھی
نہ کرنا کسانوں کو بری طرح نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ
آندھرا پردیش کے دار الحکومت کی ترقی کے فنڈس کا بھی ذکر نہیں کیا گیا۔